کاروار:28؍نومبر (ایس او نیوز)غیرقانونی طورپر ریت سپلائی کرنے کے دوران انکولہ تحصیل افسران نے اچانک چھاپہ مار کر 6 لوڈ ریت کو نکال پھینک کر ، ریت سپلائی کے لئے استعمال کردہ 5بوٹوں کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انکولہ تعلقہ کے سگڈگیری ، اگرگون اور موٹوکوروے علاقے میں غیر قانونی ریت ذخیرے کی مصدقہ اطلا ع پانے کے بعد تحصل افسران نے چھاپہ ماراتھا۔ قریب کی ندی سے ریت نکال کر ذخیرہ کی گئی تھی ۔ غیر قانونی طورپر ریت ذخیرہ اندوزی کے متعلق شکایت موصول ہونے پر کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر نے انکولہ تحصیلدار کو جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ منگل کی صبح تحصیلدار جئے لکشمی محکمہ پولس اور فاریسٹ افسران کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریت اڈے پرچھاپہ مارا۔ ندی کنارے جمع کردہ 6لوڈ ریت کو دوبارہ ندی میں پھینک کر برباد کیا اور قریب ہی موجود 5غیر رجسٹرڈ بوٹیں ریت سپلائی کے لئے استعمال کئے جانے کے شبہ میں بوٹوں کو ضبط کرلیاگیا۔